۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
"عبد الله الیحیی" نویسنده و پژوهشگر عربستانی

حوزہ / انسانی حقوق سے متعلق "قسط" نامی ادارے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے رائٹر اور محقق "عبد الله الیحیی" کو اسرائیل کے خلاف ٹوئیٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انسانی حقوق سے متعلق "قسط" نامی سعودی ادارے نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے رائٹر اور محقق "عبد الله الیحیی" کو اسرائیل کے خلاف ٹوئیٹ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سماجی کارکنوں اور حقوقِ بشر کا دفاع کرنے والوں کو بغیر کسی جرم کے تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف سماجی کارکنوں پر محمد بن سلمان نے عرصۂ حیات تنگ کر رکھا ہے۔

انسانی حقوق سے متعلق "قسط" نامی ادارے نے اپنے ٹوئٹر کے پیج پر لکھا ہے کہ سعودی حکام نے اس ملک کے معروف رائٹر اور محقق "عبد الله الیحیی" کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے اقدامات کے خلاف تنقید کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عبد الله الیحیی نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں لکھا تھا کہ ایک اسرائیلی کمانڈر نے صہیونی معاشرے کی کمزوری کا اعتراف کیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی زمامِ حکومت محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں آنے کے بعد سیاسی مخالفین پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بعض کو زندان میں ڈال دیا گیا ہے اور کچھ کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .